عالمی عدالت کے پاس کلبھوشن کو بری کرنے کا اختیار نہیں، پاکستانی وکیل خاور قریشی

اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں  کرے گی اور نہ  ہی اسے بری کرنے کا اختیار ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل خاور قریشی اٹارنی جنرل آفس آئے جہاں  انہوں  نے کلبھوشن یادو کیس پرطویل مشاورت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران خاور قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کہیں  نہیں جا رہا اور نہ ہی وہ رہا ہورہا ہے جب کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں  کرے گی اور نہ ہی اسے بری کرنے کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس 16فروری کوپاکستان پہنچیں گے

یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس 16فروری کوپاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس16فروری کو پاکستان پہنچیں گے ، جہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے