نواز حکومت کیجانب سے سندھ کے عوام کیساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ رات شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو نے رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور سحر و افطار کے اوقات میں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اس کے باوجود گزشتہ رات کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو پریشان کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور وفاق کی جانب سے صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صبح ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

صبح ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی: صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جب کہ آج صبح ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے