اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے درخواست ضمانت دائر کردی

لاہور:  ماتحت عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔ اداکارہ کی درخواست ضمانت پر سماعت29مئی کوہو گی۔اداکارہ ہنی شہزادی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ بے قصورہے اور جوہر ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا ہے ،درخواست گزار اداکارہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے، رجسٹرار آفس نے اداکارہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29مئی کو کرنے کا حکم دیا۔ایک روزقبل سیشن عدالت نے مذکورہ اداکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،ادکارہ کے خلاف شہری احمد بھٹی پر فائرنگ کروانے کا الزام میں تھانہ جوہر ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کروارکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے