جیکولین فرنانڈس کیلئے جسٹن بیبر ڈراؤنا خواب بن گئے

ممبئی: لاکھوں دلوں کی دھڑکن بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کا بھارت میں کنسرٹ نا صرف لوگوں کیلئے بلکہ اداکارہ جیکو لین فرنانڈس کے لئے بھی ڈراونا خواب ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں میوزک کنسرٹ کی غرض سے آئے، جسٹن بیبر کو ممبئی میں گھمانے اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تعارف کی ذمہ داری اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو سونپی گئی تھی۔ جیکولین بھی اس پر بڑی خوش اور پر جوش تھیں لیکن ان کا تمام جوش اس وقت جھاگ بن کر بہہ گیا جب بیبر کے گارڈز نے انہیں گلوکار کے قریب بھی بھٹکنے نہیں دیا۔

جیکولین نے نرمی سے گارڈز کو یاد دلایا کہ وہ جسٹن بیبر کو ممبئی گھومنے میں مدد کرنے کے ساتھ انہیں کنسرٹ کے بعد دی جانے والی پارٹی میں لے جانا چاہتی ہیں  لیکن ان کی ٹیم نے نہایت روکھے لہجے میں جواب دیا کہ جسٹن بیبر کنسرٹ کے بعد کسی پارٹی میں جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی ممبئی گھومنا چاہتے ہیں، یہ سننا تھا کہ جیکولین غصے میں وہاں سے چلی آئیں۔واضح رہے کہ بھارت آمد سے قبل جسٹن بیبر نے کنسرٹ انتظامیہ کو اپنی فرمائشوں کی لمبی لسٹ جاری کردی تھی جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عاطف اسلم بے سرا اور ماہرہ خان فن سے عاری ہیں

کراچی: اداکارہ جویریہ عباسی نے ماہرہ خان کو فن سے عاری اور عاطف اسلم کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے