پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرکے مذاکرات کیلئے پُرامن ماحول تیار کرے، سشما سوراج

نئی دہلی: پاکستان پر بھارت میں دہشتگردی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کی ایسی کوشش کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہوگی تاکہ مذاکرات کے لئے پرامن ماحول فراہم ہوسکے، نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی اور یہ کام پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہوجاتے ہیں تو ایسے عناصر مل کر ان حالات کو خراب کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے صورتحال پھر مکدر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب آنے نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو پاکستان ہوا دے رہا ہے اور بھارت میں دہشتگردی کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ حالات چاہے کچھ بھی ہو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملنا ہی ہے لیکن خاموش ماحول میں امن کی باتیں ہوسکتی ہیں، جبکہ تشدد کے ماحول میں امن کی باتیں نہیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھارت سے کئی وعدے کئے مگر حقیقت میں وہ آج بھی دہشتگردی کو بھارت کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت القدس:  قابض صہیونی فوج نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے