عمران خان نے برطانیہ میں فلیٹس بلیک منی سے خریدے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں فلیٹس بلیک منی سے خریدے ہیں، عوام 2018ء کے انتخابات میں کارکردگی اور پالیسیوں کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی الزامات کی سیاست کر رہی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی اور کارکردگی پر مبنی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے موٹرویز کی تعمیر اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کے آغاز کے علاوہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھاری غیرملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور کئی غیر ملکی رہنماؤں نے سرمایہ کاری کی غرض سے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر ان کے اعتماد کی عکاس ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور عوام 2018ء کے انتخابات میں کارکردگی اور پالیسیوں کی بنیاد پر ووٹ دیں گے جبکہ پاناما کیس کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا اور انہوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے