بے واچ کی شوٹنگ میں شرمناک کام کرتے ہوئے شرم سے لال ہوگئی تھی، پریانکا چوپڑا نے انتہائی شرمناک راز سے پردہ اٹھا دیا

نئی دہلی: بے واچ پریانکا چوپڑا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے اور وہ اس کی لانچ پر انتہائی پرجوش ہیں۔ اس فلم کے بہت سے ریویوز بھی آ چکے ہیں جس میں پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔ پریانکا چوپڑا جہاں اپنی خوشی پر قابو پانے میں ناکام ہیں وہیں انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ بھی سنا دیا ہے جس پر وہ شرم سے لال ہو گئی تھیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ”گالیاں نکالنا بہت خوفناک تھا۔ جب میں نے پہلی مرتبہ گالی نکالی تو میں شرم سے لال ہو گئی۔ کمینے فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر وشال بھردواج مجھے کہتے رہے کہ ’ایک گالی دے دو نا‘ لیکن میں نے منع کر دیا۔ میں سکرین پر گالیاں نکالنے کے معاملے میں بہت زیادہ محتاط ہوں، لیکن اس مرتبہ مجھے یہ معلوم تھا کہ بے واچ ایک ’آر ریٹڈ‘ فلم ہے اور اس کے کردار میں خود کو فٹ کرنا میری جاب ہے۔ یہ بہت ہی اچھی فلم ہے لیکن اپنے بچوں کو مت دکھائیے گا۔“

پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ میں مزید فلموں کی آفر بھی ہو رہی ہے اور انہوں نے دوسری فلم "A Kid Like Jake” سائن بھی کر لی ہے اور وہ اس پر بہت زیادہ خوش ہیں جو خواجہ سراؤں کے موضوع پر ہے۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا ایک ’سنگل‘ ماں کے کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے