مسلم حکمرانوں کا امریکی ڈھولک پر رقص شرمناک ہے، اویس نورانی

لاہور: جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے لاہور میں ورلڈ اسلامک مشن کے ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام عالمی سازشوں کی زد میں ہے، مسلم حکمرانوں کا امریکی ڈھولک پر رقص شرمناک ہے، کرپشن کو برائی نہ سمجھنا قومی المیہ ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی سے نجات ہی معاشی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اُمت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی نئی گریٹ گیم شروع ہو چکی ہے، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکی کھیل کا حصہ نہ بنیں، امریکہ گریٹر اسرائیل کی تکمیل کیلئے عرب ممالک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اسلام اور کفر کی فیصلہ کن جنگ شروع ہونیوالی ہے، امریکہ تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے، مسلم حکمران جان لیں کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، شیعہ سنی جنگ کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

لاہور: عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے