واہگہ بارڈ پر پاکستانی نوجوان سرحد کراس کرگیا، بھارت نے واپس بھیجنے سے انکار کردیا

لاہور: واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران پاکستانی نوجوان بارڈر کراس کر گیا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو گرفتار کرکے پاکستان واپس بھیجنے سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈ پر پریڈ شروع ہونے سے چند لمحے قبل عبداللہ نامی نوجوان اچانک بارڈر کراس کر گیا۔ بارڈر کراس کرنیوالے 20 سالہ نوجوان کا تعلق سوات سے بتایا جا رہا ہے۔ تحقیقات کے مطابق نوجوان اکیلا ہی پریڈ دیکھنے آیا تھا۔ نوجوان کی حرکات سے لگتا تھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔پاکستان رینجرزنے نوجوان کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ چھلانگ لگا کر زیرو لائن عبور کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے