شاہ رخ خان ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے استاد بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اب ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار بریڈ پٹ کے بھی استاد بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’وارمشین‘ کی پروموشن کے لیے بھارت پہنچے، ممبئی کے ایک ہوٹل میں ان کی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ رخ خان بھی شریک تھے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکاربریڈ پٹ نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں انٹری نہیں دے سکتے کیونکہ انہیں ڈانس کرنا نہیں آتا، جس پر شا ہ رخ کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی ڈانس کرنا بہت آسانی سے سکھا دیتے ہیں، میں صرف اپنی باہیں کھولتا ہوں تو وہ ایک ڈانس اسٹائل کہلاتا ہے جب کہ اداکارنے بریڈ پٹ کو ڈانس کی کچھ ٹپس بھی دیں۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور بریڈ  کی تصویر بھی شئیر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بریڈ پٹ سے مل کر اچھا لگا جب کہ انہوں نے بریڈ پٹ کو ڈانس جاری رکھنا کا بھی کہا۔

 بات چیت کے دوران جب گلوکاری کی بات آئی توایک دم بریڈ پٹ پھربولے کہ انہیں گلوکاری بھی نہیں آتی جس پرشا ہ رخ خان نے کہا کہ گلوکاری تو انہیں بھی نہیں آتی ہے اورفلموں میں سیٹ کے پیچھے کوئی اورہی گاتا ہے۔ بریڈ پٹ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم ’ان ٹری آف لائف‘ میں انہیں پیانو بجانا تھا جو انہیں نہیں آتا تھا لیکن فلم میں میری جگہ کسی اور لڑکے کو پیانو بجاتے ہوئے دکھایا گیا جس کے ہاتھ میرے جیسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین, کو عمر, کا طعنہ دینے, والوں میں, خواتین ہی, پیش پیش

خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش

کراچی: حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے