انڈسٹری کی بحالی کیلیے نوجوان فلم میکرز کی کاوشوں کو سلام، صنم سعید

لاہور: عروف اداکارہ وماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ ایوارڈاوراعزازات کے ساتھ ساتھ اگرکسی بھی فنکارکا عمدہ کارکردگی کی بناء پرنامزد ہونا بھی اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔ نامزدگی بھی انھی لوگوں کے حصے میں آتی ہے، جوبڑی توجہ اورمحنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے الگ پہچان بناتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اداکارہ نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صنم سعید نے کہا کہ فیشن، میوزک اورایکٹنگ کے شعبوں میں کام کرتے ہوئے ہمیشہ کوشش کی کہ ایسا کام کروں جس کولوگ یاد رکھیں۔ خوش قسمتی سے پہلے فیشن کے شعبے میں بہت پذیرائی ملی ، اس کے بعد جب میوزک کے شعبے میں قدم رکھا توبھی اچھا رسپانس سامنے آیا ، لیکن ایکٹنگ کے شعبے سے ہونے والے متعدد پیشکشوں کے باعث میوزک کے شعبے میں زیادہ کام نہ کرسکی۔ لیکن اب ٹی وی سیریل اورمنفرد موضوعات کی فلموں میں اہم کردارنبھا رہی ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ایوارڈ شومیں مجھے بھی پاکستان سے نامزد کیا گیا ، جہاں تک ایوارڈ ملنے کی یا نہ ملنے کی ہے تومیرے نزدیک سب سے بڑا ایوارڈ عوام کی چاہت ہوتی ہے۔ جواب ہرلمحہ میرے ساتھ ہی رہتی ہے۔ میں شاپنگ کے لیے مارکیٹ جاؤں یا شوٹنگ کے لیے کسی آؤٹ ڈورمقام پر، ہر جگہ پرستاروںکو ہجوم لگ جاتا ہے ۔کوئی آٹوگراف لیتا ہے توکوئی سلیفی۔ بس اس سے بہترکوئی دوسرا ایوارڈ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے