دیپیکا نے بڑھاپے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنا مستقبل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ 70 برس کی عمر میں میرا ایک گھر اور بہت سے بچے ہوں گے۔ فرانسیسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ 70 برس کی عمر میں اِن کا کسی پرسکون مقام پر ایک خوبصورت گھر ہوگا، جس میں وہ اپنے بہت سے بچوں اور پوتے پوتیوں اور نوانے نواسیوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزاریں گی۔
ہالی ووڈ میں کام کے تجربے کے حوالے سے دیپیکا کا کہنا تھا کہ ’’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، اس کی وجہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار وین ڈیزل ہیں، وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ بہت اچھے اور سخی انسان ہیں۔ اپنی زندگی میں ملنے والے تمام لوگوں میں وہ سب سے منفرد انسان ہیں، ان سے میری دوستی زندگی بھر کے لیے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے