کوئی ابہام نہیں، کلبھوشن بھارتی جاسوس تھا جسے آئین و قانون کے مطابق سزا دی گئی، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس اور ”را“ ایجنٹ ہے اور اس کے معاملے پر کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی گئی اور اس کا معاملہ آئین کے مطابق منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے جسے اگر بروقت نہ پکڑا جاتا تو وہ مزید دہشتگردی کرتا، پاکستان کلبھوشن یادیو کا معاملہ جاسوس کے طور پر دیکھے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ ہندوستان کی زبان میں بات نہ کرے، جب افغانستان پاکستان کیساتھ ہندوستان کی زبان میں بات کریگا تو قابل قبول نہیں ہوگا مگر جب ہمسائے کے طور پر بات کریگا تو سنی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں اختلاف نہیں ہے وہاں اختلاف نہ ڈھونڈا جائے، پاکستان کی پالیسی واضح اور متفقہ ہے کہ ہم کسی ایسی پالیسی کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے جو افغانستان کی آزادی اور امن میں خلل ڈالے، ہم افغانستان میں امن کو پاکستان میں امن سے تشبیہ دیتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے ایک سوال پر کہا کہ افغان حکومت پاکستان پر تنقید کرنے کی بجائے داخلی کمزوریوں پر توجہ دے، پاکستان افغانستان کے امن کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے دل یکساں دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بعد ایک وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کرونگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے معزز جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے