وزیر اعظم کی نیب پر تنقید، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے نیب پر کی جانے والی تنقید کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے گوہر نواز کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نیب پر تنقید کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ان کا یہ اقدام غیر آئینی ہے، وزیر اعظم اور حکومت نیب پر دباوڈالنا چاہتی ہے۔ عدالت نے درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اور نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے میں تحریری وضاحت طلب کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نواز شریف نے بہاولپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ نیب شریف لوگوں کو تنگ کرنا بند کرے ورنہ اس کیخلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

لاہور: بیرون ملک علاج کے لئے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کو سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے