عمران خان کا ڈان خبر معاملے پر جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈان خبر معاملے پر جے آئی ٹی کی انکوائری رپورٹ عام کرنےکا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں پارلیمنٹ کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ کپتان نے جون میں پارٹی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈان خبر کا معاملہ حکومت اور فوج کے درمیاں نہیں، نیشنل سیکیورٹی سے متعلق خبر میموگیٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ کپتان نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے، پارلیمنٹ کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ عمران خان نے پارٹی انتخابات 11 جون کو کرانے کا بھی اعلان کیا اور پارٹی کے عبوری آئین کی منظوری دے دی، کپتان نے واضح کیا کہ اس بار 2013ء جیسے انتخابات نہیں ہونے دینگے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے