ن لیگ کو دھچکا،این اے 153ملتان سے دیوان عباس کا آزادحیثیت میں ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

ملتان: ملتان میں این اے 153کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے رہنما اور سابق چیئرمین دیوان عباس نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
 دیوان عباس نے الیکشن لڑنے کیلئے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا لیکن ان کو ن لیگ کی ٹکٹ نہ مل سکی جس پر انہوں نے اب آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کو بالٹی کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔دیوان عباس کے قریبی ساتھیوں نے بتایا ہے کہ ان کو ٹکٹ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی انہوں نے الیکشن کیلئے استعفیٰ بھی دیا تھا لیکن اب ن لیگ ان کو ٹکٹ نہیں دے رہی ۔اس صورتحال میں انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے اس فیصلے سے ن لیگ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے کوٹ لکھپت جیل, میں اہل خانہ اور, پارٹی رہنماؤں, کی ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے