ڈان لیکس میں مریم نواز کا خصوصی ہاتھ تھا، اعتزاز احسن

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا خصوصی ہاتھ تھا، آئی ایس پی آر کی پہلے بھی اتنی کریڈبلٹی نہیں تھی ڈان لیکس کے بعد یہ مزیدمتاثر ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار کے علاوہ نون لیگ کا کوئی ایک شخص کہہ دے کہ نیوز لیک پرویز رشید یا طارق فاطمی نے کی ہے تو میں اپنی ساری باتیں واپس لے لوں گا، ڈان لیکس میں مریم نواز شریف کا خصوصی ہاتھ تھا۔ پرویز رشید، طارق فاطمی اور راو تحسین کو قربانی کے بکروں کی طرح ذبح کردیا گیا جس کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ قربانی کے بکروں سے زیادہ اہم کوئی شخصیت تھی جسے بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پہلے بھی اتنی کریڈبلٹی نہیں تھی ڈان لیکس کے بعد مزیدمتاثر ہوئی ہے، میجر جنرل آصف غفور 29 اپریل کو وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بارے میں فرماتے ہیں کہ نوٹیفکیشن مسترد کیا جاتا ہے لیکن 8 مئی کو یہ ٹویٹ واپس لے لیا گیا۔ حالانکہ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا بلکہ اس میں صرف پرویز رشید کے نام کا اضافہ کیا گیا۔ ڈان لیکس کے معاملے میں جو بھی سیٹلمنٹ ہوئی ہے وہ پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ, کے دو رکنی بینچ نے, اورنج لائن میٹرو, منصوبے کے, مقدمے کی, سماعت

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے مقدمے کی سماعت

اسلام آباد: جسٹس گلزار نے اورنج ٹرین منصوبے کی رفتار پر پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل حلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے