ویلنٹائن پر 40 ہزار جوڑوں کی خفیہ کیمروں سے نازیبا ویڈیو ز بنا کر فحش ویب سائٹس کو بیچنے کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر کراچی میں40ہزار جوڑوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور انہیں بیچنے کا انکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ایک منظم مافیہ حرکت میں آ گیا اور انہوں نے باقاعدہ پوری منصوبہ بندی کے تحت مخصوص دن میں شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مختلف پیکجز متعارف کروائے جس میں ایک کمرے کے ساتھ ایک کمرہ فری شامل ہے جبکہ ہوٹلز اور ڈیٹنگ پوائنٹس کے ریٹ کافی کم کروا دیئے ۔ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جوڑوں نے مختلف ہوٹلز کا رخ کیا جہاں خفیہ کیمروں کے ذریعے ان کی نازیبا ویڈیوز بنا لی گئیں اور ویلنٹائن ڈے کی رات کو ہی ایک انٹرنیشنل فحش ویب سائٹ کو 2کروڑ روپے میں بیچ دی گئیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام نے ایک آڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک لڑکی ان کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے بتا رہی ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ ملیر کے علاقے میں واقع ایک ڈیٹنگ پوائنٹ پر گئی جہاں انہوں نے اس کی خفیہ ویڈیو بھی بنا لی اور اب اسے بلیک میل کر رہے کہ وہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر چلا دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے