زرداری کے بیان کا معمہ حل ہو گیا ،کس نے تحریر کیا ،کہا ں سے جاری ہوا ،مقصد کیا تھا ،پتہ چل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی جانب سے دو روز قبل دئیے گئے بیان کا معمہ حل ہو گیا ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی توسیع کے حوالے سے آصف علی زرداری کا متنازعہ بیان اس وقت معمہ بن گیاتھا جب پیپلز پارٹی نے اس بیان کی تصدیق سے انکار کیا تھا ۔
نجی نیوز چینل  نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ سابق صدر کا آرمی چیف سے متعلق بیان سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ میں موجود آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد تحریر کیا تھا اوریہ بیان آصف علی زرداری کے قریبی دوست کے ذریعے میڈ یا میں جاری کرایا گیا تھا ۔آصف علی زرداری اور فوج کے تعلقات خراب ہیں جنہیں بہتر کرنے کا ٹاسک رحمان ملک کے پاس ہے اور یہ بیان بھی تعلقات بہتر کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا ۔اس بیان سے متعلق دبئی میں موجود بلاول بھٹو زرداری کو بھی اعتماد میں لیا گیاجبکہ اعتزاز احسن ، فرحت اللہ بابر ،خورشید شاہ اور شیری رحمان کو اس بیان سے لا علم رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ یونیورسٹی کے 17 طلبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

سندھ یونیورسٹی کے 17 طلبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

جامشورو: دفعہ 124 کسی قانونی طاقت کو مجبور کرنے یا اسے روکنے کے مقصد سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے