اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بااختیار بنارہے ہیں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے انقلاب آئے گا
وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ نچلی سطح پر منتقل ہوگا۔ گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے۔ کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں صوبوں کی طرح اپنی حکومت ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل اوورسیز پاکستانی بھی استعمال کریں۔
وزیراعظم نے پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پورٹل کو مزید بہتر بنائیں گے۔