کراچی: اعلامیے کے مطابق ہول سیل اوپن آکشن صرف نیو سبزی منڈی میں ہو سکے گا، ڈیلر، خریدار یا کوئی بھی شخص مارکیٹ کمیٹی کے قواعد پر عمل کا پابند ہو گا
کمشنر افتخار شالوانی کراچی کے مطابق شفاف طریقہ کار مقرر کرنے سے انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام میں مدد ملے گی، اعلامیے کا نفاذ 10 دسمبر سے ہو گا۔