گچی' یا 'گوچی' اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 26 دسمبر تک کورونا کی ویکسین کی ترسیل

گچی’ یا ‘گوچی’ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 26 دسمبر تک کورونا کی ویکسین کی ترسیل

گچی’ یا ‘گوچی’ نے تصدیق کی کہ وہ یونائٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) کو 5 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم عطیہ کرے گا

گچی’ یا ‘گوچی’ مذکورہ رقم کے علاوہ یونیسیف کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دینے سمیت اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یونیسیف سمیت کورونا کی ویکسین کی ترسیل کے لیے بنائے گئے اداروں کو رقم عطیہ کرنے کی مہم بھی چلائے گا۔
‘گچی’ یا ‘گوچی’ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 26 دسمبر تک کورونا کی ویکسین کی ترسیل کے لیے لوگوں کو فنڈز عطیہ کرنے کی اپیل کرتا رہے گا۔
رقم دنیا کے غریب اور زیادہ متاثر ہونے والے کورونا افراد تک ویکسین سمیت دیگر آلات کی ترسیل کو یقینی بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
غریب ممالک کے افراد تک کورونا کی ویکسین کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پہلی ہی (گاوی) نامی ایک تنظیم بنائی گئی ہے، جو اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسیف، عالمی بینک، بل اینڈ ملنڈا گیٹس سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔
گاوی نامی تنظیم اپنے ’کو ویکس‘ منصوبے کے تحت دنیا کے غریب ممالک میں کورونا کی ویکسین کی ترسیل کو یقینی بنائے گی۔
گاوی تنظیم اس وقت دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں، ٹیکنالوجی، فیشن، اسپورٹس و دیگر طرح کے برانڈز و کمپنیوں سے فنڈز اکٹھے کرنے میں مصروف ہے اور ‘گچی’ یا ‘گوچی’ نے بھی مذکورہ مہم کے تحت ہی یونیسیف کو فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور دیگر ادارے ملنے والے فنڈز کو گاوی کو فراہم کریں گے جو کہ ’کو ویکس‘ منصوبے کے تحت کورونا ویکسین کی غریب ممالک تک ترسیل کو یقینی بنائے گی۔
امریکا کی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کورونا ویکسین مرض پر 95 فیصد اثر انداز ہوتی ہے، جس کے بعد رواں ماہ 2 دسمبر کو برطانوی حکومت نے مذکورہ ویکسین کو استعمال کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے کئی سوالات

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے کئی سوالات

افغانستان : بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنوری میں وائٹ ہاؤس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے