کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے مسلسل 2 بار اپائنٹمنٹ کینسل کرنے پر تیسری بار 14 دن کے بعد وقت حاصل کیا جا سکے گا

ایک شخص کی جانب سے وزارت صحت سے کیے جانے والے استفسار پر کہا گیا ہے کہ وزارت کی ایپ صحتی کے ذریعے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی۔
کرونا ٹیسٹ کے لیے حاصل کی گئی بکنگ پر وقت مقررہ پر پہنچا جائے تاکہ جو وقت حاصل کیا گیا ہے اس کے مطابق ٹیسٹ کیا جا سکے۔
وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ وزارت کے سینٹر تطمن اور تاکد کے ذریعے کیے جانے والے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سفر کرنے کے لیے پیش نہیں کی جا سکتی۔
مذکورہ ٹیسٹ کی رپورٹ مرض کے حوالے سے اطلاع فراہم کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ٹیسٹ کرانے والے کے موبائل پر ارسال کی جاتی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں اعلیٰ معیار کے ٹیسٹ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں کرونا ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔
ڈرائیو ان کے علاوہ سرکاری ڈسپینسریوں میں بھی اس کی سہولت موجود ہے۔ کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ 2 دن کے اندر اندر موبائل پر ارسال کردی جاتی ہے۔
ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں دوسرے دن وزارت صحت کی مرکزی کنٹرول روم سے ٹیلی فون پر مریض کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے کئی سوالات

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے کئی سوالات

افغانستان : بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنوری میں وائٹ ہاؤس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے