نیب ملزمان کو حراساں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے

نیب ملزمان کو حراساں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ملزمان کے خلاف ایک سے زائد ریفرنسز دائر کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی

سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ نیب ملزمان کو حراساں اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے، وائٹ کالر کرائم میں تو دستاویزی شواہد دینا ہوتے ہیں
ہر ریفرنس میں 90 ،90 روز کا ریمانڈ تو ظلم ہے، نیب کو قانون کے ماتحت رہ کر ہی فرائضِ سرانجام دینا ہیں۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ فوجداری مقدمات میں 40 روز سے زیادہ ریمانڈ نہیں مل سکتا، نیب کو ملزم کے 90 روز کے ریمانڈ کا اختیار تحقیقات مکمل کرنے کیلئے ہی دیا گیا ہے، نیب تحقیقات مکمل کرکے ایک ہی ریفرنس کیوں داخل نہیں کرتا ؟۔
نیب کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ملزمان کو گرفتار نہ کیا جائے تو وہ تعاون نہیں کرتے، لندن میں ایک اہم سیاسی شخصیت کے خلاف دو تین سال سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ نیب کے پاس ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا اختیار کس قانون میں ہے؟۔ نیب وکیل نے جواب دیا کہ ضمنی ریفرنس سی آ ر پی سی کے ضمنی چالان کے قانون کے تحت کئیے جاتے ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب کو اپنے اختیارات کو غیر جانبداری سے استعمال کرنا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سارے فریقین معاملے پر تحریری معروضات جمع کروائیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت جنوری میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا

سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے