کسانوں کے احتجاج میں بھارتی ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر تنظیم کی شمولیت

کسانوں کے احتجاج میں بھارتی ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر تنظیم کی شمولیت

نئی دہلی: بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج آج آٹھویں روز میں داخل ہوچکا ہے جبکہ ہندوستانی ٹرانسپوٹروں کی سب سے بڑی تنظیم ”آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس“ نے بھی کسانوں کی حمایت کا اعلان

اس سال ستمبر کے مہینے میں مودی سرکار نے زرعی اصلاحات کے نام پر ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ کسانوں سے براہِ راست بھاؤ تاؤ کرکے اپنی من پسند قیمت پر زرعی اجناس خرید سکیں۔
اس بل کی منظوری کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور حالیہ ”دہلی چلو“ مہم کے تحت لاکھوں کسان بھارتی دارالحکومت دہلی کا گھیرا تنگ کرچکے ہیں۔ دریں اثناء بی جے پی حکومت کے مختلف عہدیداروں نے بھی کسانوں سے مذاکرات کیے اور انہیں احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
کسانوں کی حمایت میں اب تک بھارتی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے علاوہ خود حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ بعض بھارتی ریاستوں میں خود بی جے پی کے اپنے رہنما بھی نئے زرعی قانون کے خلاف بولنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور گروپ بھی کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہورہے ہیں جن میں طلبہ تنظیموں اور پنچایتوں کے علاوہ ممتاز بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے 5 دسمبر کو کسانوں کے حق میں ’دہلی مارچ‘ کا اعلان کیا ہے۔
چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ہندوستانی کسانوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ ان کی حکومت ہمیشہ پرامن احتجاج کی حامی رہی ہے۔ اس پر مودی سرکار کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے اور جسٹن ٹروڈو کے اس بیان کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے