صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وبا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے

کورونا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنر اورعلمائے کرام کی ویڈیو کانفرنس بلالی ہے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے، جب کہ آزاد کشمیر کے صدر اورگلگت بلتستان کے گورنر کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کا امکان ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کانفرنس میں 15 علمائے کرام کے ہمراہ شرکت کروں گا، کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت علماء کو ساتھ لے کر چلے گی، اور ان سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز کو طے کرے گی۔
تمام طبقات کو کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیے، پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائے۔

یہ بھی پڑھیں

سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا

سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے