فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں سے رعایت نہ کی جائے

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں سے رعایت نہ کی جائے

لاہور: ہائیکورٹ نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر 50 ہزار جرمانے کا حکم دیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں سے رعایت نہ کی جائے۔
جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے اس حوالے سے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 122 یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے، زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کر دیے گئے، پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کرتے ہویے ٹریفک پولیس نے 1108 گاڑیوں کو بند کیا۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے کسانوں کو مشینیں فراہم کی گئی تھیں، کسانوں کو ہیپی سیڈر اور مشینری سبسڈیز کے ساتھ دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

لاہور:جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے