اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 15 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔
برطانیہ کو پہلے ویکسین استعمال کی منظوری دینے پر مبارک باد۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، مستقبل بہت پیچیدہ ہے، فائیو جی ایک اور بڑا انقلاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔