جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

ٹوکیو:جاپان نے امریکی کمپنی موڈرنا، آسٹرازینیکا اور فائزر سے ویکسینز کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں اب تک 2 ہزار سے زیادہ افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 48 ہزار متاثر ہوئے

بل میں کہا گیا ہے کہ حکومت جاپان کے 126 ملین باشندوں کے لیے ویکسین کے تمام اخراجات اٹھائے گی، اسے پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے منظور کیا۔
جاپان نے فائزر سے 6 کروڑ لوگوں کے لیے ویکسین کا معاہدہ کیا ہے، موڈرنا بائیوٹیک فرم سے ڈھائی کروڑ لوگوں جب کہ آسٹرا زینیکا سے 12 کروڑ لوگوں کے لیے ویکسین کا معاہدہ کیا ہے۔
فائزر اور موڈرنا کمپنیاں امریکا اور یورپ میں کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی کوششیں کر رہی ہیں۔
آج برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بنا گیا ہے جس نے کرونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے