سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا

سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا

کراچی: سندھ حکومت کا کراچی میں کھیلوں کا سب سے بڑا منصوبہ تیار ہو گیا ہے، گلشن اقبال میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہو گئی، جس میں اِن ڈور جمنازیم بھی بنایا گیا ہے

سیکریٹری محکمہ کھیل کا کہنا ہے کہ جمنازیم میں تقریباً ایک ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اس کمپلیکس میں اِن ڈور گیمز کے ساتھ ٹینس، فٹ بال، منی ٹرف اور اسکواش کی سہولیات بھی ملیں گی۔
سیکریٹری محکمہ کھیل امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں قائم اسپورٹس کمپلیکس میں اب کھلاڑیوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔
انھوں نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس پر 2016 میں کام کا آغاز ہوا تھا، اور اسے 2019 میں مکمل ہونا تھا، تاہم کو وِڈ 19 کے باعث کام تاخیر کا شکار ہوا۔
سیکریٹری کھیل کے مطابق سندھ گیمز کے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی اسی کمپلیکس میں کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے