آئندہ برس 31 جنوری تک کوئی ضمنی انتخاب نہ کروانے کا فیصلہ

آئندہ برس 31 جنوری تک کوئی ضمنی انتخاب نہ کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیصلہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق امور کی نگرانی کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سخت ردِ عمل آیا جس کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب آئینی ذمہ داری ہے جسے لازمی ادا کیا جانا چاہیے
اس وقت قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔
مذکورہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہونے والے الیکشن کمیشن پاکستان کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی چیئرپرسن اور پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو نے اس فیصلے پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر اسے واپس لینے کے لیے زور دیا۔
الیکشن کمیشن پاکستان نے حکومت خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے لیے جلد از جلد ضروری چیزیں مکمل کی جائے۔
کمیشن نے یہ معاملہ سپریم کورٹ کے حکم کے کچھ روز بعد اٹھایا جس میں عدالت نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتظامیہ کی غیر موجودگی کو ڈھٹائی سے قانون کو نظر انداز کرنا قرار دیا اور آئین و قانون کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 8 اگست 2019 کو اختتام پذیر ہوگئی تھی اور یہاں کی صوبائی حکومت بھی دیگر صوبائی حکومتوں کی طرح انتخابات میں مداخلت کررہی ہے۔
الیکشن کمیشن کو کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرلیا ہے تاہم 7 ڈویژنل اضلاع میں گاؤں اور اطراف کی کونسلز کے نمبر کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومت سے جاری ہونا باقی ہے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی قواعد بھی نوٹیفائی کرنے ہیں اور الیکشن ایکٹ کی دفعہ 219 (3) کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ تحریر کرنا ہے۔
خیبرپختونخوا کے سیکریٹری بلدیات نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت نے صوبائی وزیر کی سربراہی میں کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 10 دسمبر سے قبل انتخابات کروانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے