جمائمہ اور عمران خان کے درمیان بیٹے قاسم کی تصویر پر دلچسپ ردعمل

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جمائمہ گولڈ سمتھ میں علیحدگی ہوئے 13 سال گزر چکے ہیں لیکن اب بھی ان کی دوستی برقرار ہے جس کا ایک نظارہ جمائمہ کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ سے کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان نے عمران خان کے ساتھ واٹس ایپ پر کی جانے والی چیٹ کا سکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے قاسم خان کی تصویر عمران خان کو بھیجی لیکن اس کو چہرے بدلنے والی ایپ کے ذریعے زنانہ کردیا۔ جس کے بعد جمائمہ نے عمران خان کو کہا کہ قاسم ایک لڑکی کی طرح کیسا دکھتا ہے۔ اپنے بیٹے کا یہ روپ شاید عمران خان کو پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے فوری طور پر جمائمہ کو’ ناں‘ کہا لیکن اگلے ہی لمحے جمائمہ نے پھر سے اسی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے قاسم کی تصویر کو ایک بوڑھے شخص میں تبدیل کردیا۔ عمران خان کو دوبارہ اپنے نوجوان بیٹے کا یہ روپ پسند نہیں آیا اور ملتجیانہ انداز میں جمائمہ کو اس امر سے باز رہنے کی درخواست کی۔ جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی اس دلچسپ گفتگو کا سکرین شارٹ اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا اورلکھا کہ یہ ایک بور کردینے والی ہفتے کی رات تھی اسی لیے فیس ایپ استعمال کی جو فن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا, اور کیوبا پر, عائد پابندیوں کو, غیر قانونی, شمار کرتا ہے

ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا اور کیوبا پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی شمار کرتا ہے

ماسکو: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعرات کے روز میامی میں اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے