پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں

لاہور:جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی، این سی او سی، پی ڈی ایم، ن لیگ اور پی پی پی کو فریق بنایا گیا

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، اس کے باوجود جلسے ہورہے ہیں
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے، پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، پی ڈی ایم قیادت جلسے کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔
کرونا کی دوسری لہر سے تعلیمی ادارے بند ودیگر اجتماعات پر پابندی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکے۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ عدالت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے