امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائی گی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائی گی

واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق سب سے پہلے امریکا میں 2 کروڑ ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، ہیلتھ ورکرز کے بعد عمر رسیدہ افراد کو کرونا ویکسین دی جائے گی

امریکی میڈیا نے یہ خوش خبری بھی سنا دی ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسینز آئندہ 2 ہفتے میں دستیاب ہوں گی، جب کہ جنوری تک 2 کروڑ 20 لاکھ امریکیوں کو ویکسین دی جا چکی ہوگی، ہر شخص کو کرونا ویکسین کے 2 شاٹس لینا ہوں گے۔
عمر رسیدہ افراد کے بعد ویکسین انڈسٹری ورکرز کو فراہم کی جائے گی، انڈسٹریز میں 8 کروڑ سے زائد امریکی ملازمت کر رہے ہیں، اس کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو ویکسین دی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صحت مند افراد 2021 کے مئی، جون تک ویکسین حاصل کر سکیں گے۔
امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے امریکا کے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے کرونا ویکسین کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری مانگ لی ہے۔
کمپنی کی جانب سے کرونا ویکسین mRNA-1273 کے ایمرجنسی استعمال کے لیے کلینکل ٹرائلز کے نتائج ایف ڈی اے کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موڈرنا ویکسین 94.1 فی صد تک کار آمد ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے