پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی ،عمران خان مائنس نہیں ہوں گے، 5سال پورے کریں گے

 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کوہاٹ ایکسپریس اور سبک خرام ایکسپریس کی بحالی کا افتتاح کردیا۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی، عمران خان مائنس نہیں ہوں گے، 5سال پورے کریں گے۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے سیاست سے مستعفی ہونے کا وقت بھی بتا دیا کہا کہ لئی ایکسپریس وے اور ماں بچے کا اسپتال بنا کر سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ مولانا بند گلی میں داخل نہ ہوں، ایسا کرنے سے حادثات شروع ہوتے ہیں۔
مہنگائی سے متعلق وزیرریلوے نے کہا کہ کہ قوم کو مہنگائی کی وجہ سوچنی چاہیے، مصنوعی طور پرڈالرکو کھڑا کیا گیا، چینی اور آٹا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آئندہ دو تین ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے