سیمی راحیل نے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے 1400 روپے ادا کیے جانے پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار

سیمی راحیل نے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے 1400 روپے ادا کیے جانے پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار

سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس چیک کی تصویر شیئر کی جو انہیں پی ٹی وی کی جانب سے موصول ہوا، سیمی راحیل نے یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کا معاوضہ انہیں اب موصول ہوا

ٹی پروگرام میں شرکت کرنے پر بطور معاوضہ بھیجا جانے والا یہ چیک 1400 روپے کا ہے جسے دیکھ کر سیمی سخت صدمے کا شکار ہوگئیں۔
اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکھا کہ یہ چیک اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ریاست اپنے فنکاروں سے کس قدر محبت کرتی ہے، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل واقعی خوفناک اور پریشان کن ہے۔
سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ سرکاری ٹی وی چینل پر کام کیوں نہیں کرتیں، ہمارا سرکاری ٹی وی پرائیوٹ ٹی وی چینلز سے مقابلے کرنے کا دعویٰ تو بہت کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے اس کا اندازہ اس چیک سے ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی صرف اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ہی عزت کرتا ہے جبکہ باقی فنکاروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی سرکاری ٹی وی سینیئر اداکار راشد محمود کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بن چکا ہے جنہوں نے اپنے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔
راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک بھیجا گیا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کی پوسٹ کے بعد متعدد فنکاروں نے ان کی حمایت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسے ایک غلطی قرار دیا تھا۔
پی ٹی وی نے اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے راشد محمود کو 9 ہزار 600 روپے کا چیک بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس ہوگئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس ہوگئے

کراچی: اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں اتر جانے والے وحید مراد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے