قومی ائیرلائن کو مالی نقصان پہنچانے پر ایف آئی اے میں دو غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج

قومی ائیرلائن کو مالی نقصان پہنچانے پر ایف آئی اے میں دو غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: مقدمے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سابق قائم مقام جرمن سی ای او برنڈ ہلڈربرانڈ اور سابق عارضی کنسلٹنٹ آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفر کو نامزد کیا گیا ہے

مقدمے کے متن کے مطابق 4 سال قبل پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈائریکٹر نے ایک اسامی کے لیے ریکوزیشن کی، سابق قائم مقام جرمن سی ای او نے مروجہ قوانین کے بر خلاف تقرری کر لی جب کہ تقرری بھی قانون کے خلاف آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفر کی اپنے
کنسلٹنٹ کے طور پر کی گئی۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ 3 ماہ کے لیے آسٹریلین کنسلٹنٹ کو 15 ہزار ڈالر اور دیگر مرتعیش مراعات پر رکھا گیا، یہ کنٹریکٹ رولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیا گیا جس سے قومی خزانے کو کم از کم 50 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل عبدالرؤف شیخ کے مطابق دونوں غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے