کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے، کینیڈا کی اسکیم میں صرف 7ممالک شامل ہیں

اسکیم میں طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کو معلومات درست اور مکمل طور پر فراہم کرنی چاہئیں۔
رضا بشیر تارڑ نے بتایا کہ ویزا پراسیسنگ سنٹر دبئی سے اسلام آباد منتقلی پر کینیڈا کا رد عمل مثبت ہے، ویزا درخواستوں کی بڑی تعداد میں مستردگی کا معاملہ اٹھایا ہے، روابط سے ظاہر ہوتا ہے مستردگی کی خبریں درست نہیں ہیں۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکام پاکستانی سے شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور کینیڈا کے مابین اچھے تعلقات ہیں، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آنے والے دنوں میں اعلی ٰسطح سرکاری وفود کا تبادلہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے