سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر رانا کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں39ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی

سندھ میں90لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، پنجاب میں 2کروڑ اور بلوچستان میں 25لاکھ بچوں کی پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں 2لاکھ40ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3 لاکھ60 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ آزادکشمیر میں 6لاکھ 60ہزاربچوں کی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں 65لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔
این ای او سی فار پولیو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام مکاتب فکرانسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں، رواں برس پولیو کے 81 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں23، خیبرپختونخوا سے 22پولیوکیس رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے