راولپنڈی:لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے
ایئر سیال کے وائس چیئرمین فضل جیلانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے افتتاح کے فورا بعد ہی ایئر لائن اپنے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ دو اور ہوائی جہاز جلد ہی سیالکوٹ پہنچیں گے، ان میں سے ایک طیارہ نئی تین دسمبر کو فضائی بیڑے کا حصہ بنے گا۔
اگرچہ 180مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
فضل جیلانی نے کہا کہ ہمارے پائلٹ اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں اور محکمہ انجینئرنگ بین الاقوامی معیار پر عمل پیرا ہے، حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد اشرف ملک نے ٹیلیفون پر بتایا کہ ایئر سیال اپنے آپریشنز کا آغاز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ آنے یا جانے والی پروازوں سے کرے گا۔