عمران خان کسی ایک شہرکی نہیں پورے ملک کی ترقی چاہتے ہیں

عمران خان کسی ایک شہرکی نہیں پورے ملک کی ترقی چاہتے ہیں

سکھر: پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں صرف کراچی کے لیے کام نہیں کرنا بلکہ پورے سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں

عمران خان کسی ایک شہرکی نہیں پورے ملک کی ترقی چاہتے ہیں، سکھر میں کہیں بھی ترقی کے آثار نظر نہیں آرہے اور پینے کا صاف پانی تک یہاں دستیاب نہیں۔
محدود وسائل کے باوجود شمالی سندھ کے لیے ترقیاتی پیکج بنائیں گے، عمران خان ہمیشہ قانون کے بالاتر ہونے کی بات کرتے ہیں، زیادتی کرنے والے افسران اور اہلکارکو وارننگ دے رہا ہوں، انہیں قیمت اداکرنی ہوگی۔
اپنے اورخاندان کے لیے ایک معیار اورعوام کے لیے دوسرا معیارنہ رکھیں، نوازشریف کو دعوت دے رہے ہیں وہ واپس آئیں انہیں کس نے روکا ہے جب کہ شہبازشریف اداکاری کررہے ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں معیشت بیٹھ گئی ہے، پاکستان میں بہترصورتحال ہے، فیصل آباد میں مزدوروں کی کمی ہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی پاکستان میں آٹا سستا اور سندھ میں مہنگا ہے، اچھی خبر ہے کہ چینی کی قیمت نیچے آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے