ایمانوئل میکرون فرانس کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے

پیرس: ایمانوئل میکرون فرانس کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں،فرانس کے جزیرہ کورسیکا میں صدارتی الیکشن جیت گئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمانوئل میکرون نے65.5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی حریف لی پین 34فیصد ووٹ حاصل کرسکیں ۔لی پین نے صدر منتخب ہونے پر ایمانوئل میکرون کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد بھی دی۔ واضح رہے کہ فرانس کے 25ویں صدر منتخب ہونے والے ایما نوئل میکرون کا ارادہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے،وہ متحدہ یورپ کے ساتھی بھی ہیں۔دوسری جانب  لی پین اپنے شدت پسند خیالات کے باعث لوگوں میں پسند نہیں کی جاتی تھیں،وہ پیرس مین بسنے والے مسلمانوں کے سخت خلاف ہیں اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے حق میں بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت القدس:  قابض صہیونی فوج نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے