نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، چار افراد زخمی

نکیال: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، تازہ فائرنگ کے واقعے سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے،  بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں تھروٹی گاوں پر مارٹر گولےداغے گئے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے سمیت  4 افراد زخمی  ہوئے۔ زخمیوں میں دوخواتین فرزانہ کوثر، برکت جان، 12سالہ احسن نذیر اور نصیراحمد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سےشام 7.45سے8بجےدوران فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر طور پر جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے