سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل کے اعلیٰ عہدے پر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ تعینات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل کے اعلیٰ عہدے پر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ تعینات

راولپنڈی: فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کو سول سرونٹ ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت تعینات کیا ہے، جس کا اطلاع فوری ہوگا اور مزید کسی احکامات تک رہے گا

خاقان مرتضیٰ اس وقت گورنر سند کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ وہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی ہیں۔
بدھ کو ہونے والی سماعت میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ سی اے اے ڈائریکٹر جنرل کا خالی عہدہ 2 سے 3 روز میں بھر دیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل سیکریٹری کو ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کا اضافی چارج دیا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ 8 دسمبر تک سی اے اے کے ڈی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جمع کروائے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئرمارشل ارشد ملک نے تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور خاقان مرتضیٰ کے لیے نیک تنماؤں کا اظہار کیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر کے مستقبل سربراہ کی تعیناتی طویل عرصے سے ایئرلائن کا مطالبہ تھا۔
ایئرمارشل کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ قدم پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی ملک میں چلنے والی تمام ایئرلائنز سی اے اے کے ساتھ تعاون میں معاملات کو آگے لیکر چلیں گی۔
خاقان مرتضیٰ سال 14-2013 میں وزارت صنعت و پیداوار کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے