کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کورونا سے بچاؤکیلئے جاری نئے سرکلرکےمطابق سندھ کی عدالتوں میں کورونا سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیرپرمکمل عمل درآمد کیا جائے
تمام عدالتوں کے مرکزی دروازوں پرتعینات سیکیورٹی اہلکار ماسک ہینڈ سینٹائزر استعمال کریں ،ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں۔
سرکلرکےمطابق عدالتوں میں آنے والے تمام عملے اور سائلیں کا ٹیمپریچر چیک کیا جائے،ٹمپریچر میں اضافے اورکورونا وائرس کی علامت ہونے والے شخص کو عدالتوں میں داخلے کی اجازات نہیں ہوگی، تمام کمرہ عدالت کے سینٹائزر موجود ہونا چاہیئے۔
سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ تمام بار وکلاء کو ہدایت جاری کریں کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں ، صرف وہ وکلاء کمرہ عدالت میں آئیں جن کے کیسز لگے ہوں گے اوران سائلیں کو بلوایا جائے جن کی حاضری ضروری ہو۔
سرکلر کےمطابق وکلاء حضرات سائلیں صرف اس دن کورٹ آئیں جس دن ان کے کیسز کی سماعت ہو ،اگر کسی عدالتی عملے کے اہلخانہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو متعلقہ حکام فوری آگاہ کریں ،سرکلر تمام برانچ انچارجز حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملُدرآمد کرائیں ۔
سرکلرکےمطابق حفاظتی اقدامات پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔