کترینہ کیف نے پرانی تصویر شئیر کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کترینہ کیف کے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں لیکن اپنے مداحوں سے انہوں نے کچھ روز پہلے ہی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام کے ذریعے رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسٹا گرام پر جہاں انہیں فوری طور پر بے پناہ پذیرائی ملی وہیں انہوں نے بھی اپنی کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں کو ان کی زندگی کے پوشیدہ گوشوں سے روشناس ہونے کا موقع ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے گزشتہ ہفتے انسٹا گرام پر اپنا اکاﺅنٹ بنایا جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ جب سے کترینہ نے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا ہے تب سے ہی وہ ہر روز کوئی نہ کوئی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آج (ہفتہ کو) بھی کترینہ نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ تصویر کسی پرانے گھر میں بنائی ہوئی لگتی ہے جس کے بیک گراﺅنڈ میں خود رو قدرتی گھاس کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کترینہ کی روایتی خوبصورت مسکراہٹ اس تصویر کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ یہ تصویر میرے سامنے آگئی، 12 سال کی عمر میں بھی میں تصویر کیلئے پوز کرتی تھی‘۔ یہ تصویر واقعی بہت خوبصورت ہے لیکن اس تصویر کو ذرا غور سے دیکھا جائے تو اس میں لگتا ہے کہ کترینہ کے ہاتھ بہت بڑے ہیں ۔ انسٹا گرام پر مداحوں نے بھی اس بات کو نوٹس کیا اور کترینہ کے بڑے ہاتھوں پر دل کھول کر تبصرے کیے ہیں ۔ لیکن اگر مزید غور سے دیکھا جائے تو پتا لگتا ہے کہ کترینہ کے ہاتھ نارمل ہی ہیں بس تصویر اتارتے وقت کیمرے کا اینگل ایسا بن گیا تھا جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ لینز کے زیادہ قریب ہوگئے اور باقی جسم کے مقابلے میں بڑے لگنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے