مک مکا کی سیاست سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی ،پیپلز پارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردا ر ادا کر رہی ہے :خورشید شاہ

لاہور :قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ مک مکاکی سیاست سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی ،دیکھنا ہو گا کیا ہم مک مکا کی سیاست پر تو نہیں چل رہے ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نیب کو کس سانپ نے کاٹاتھا جو وہ پنجاب میں گئے ؟۔خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بیان پر واویلا مچا یا گیا حالانکہ آصف علی زرداری کا بیان ساری قوم کی آواز ہے ۔

لاہور میں واقع ایوان اقبال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم تختہ دار پر بھی چڑ ھ جائیں تو روتے نہیں ہیں ،وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے پر بھی احتجاج نہیں کرتے اور پیپلز پارٹی کو عدالتوں میں گھسیٹا بھی جائے تو خاموش رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ مقدس گائے اور دود ھ سے دھلے ہوئے ہیں ،نیب کو کس سانپ نے کاٹا تھا جوپنجاب میں گئے ،نیب نے پنجاب میں ہاتھ ڈال کر غلطی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ کمزور پارلیمنٹ سے کمزور جمہوریت جنم لیتی ہے اس لیے پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تاکہ پارلیمنٹ بہتر طریقے سے کام کر سکے جس سے ملکی ترقی ممکن ہو سکے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے مگرمچھوں کو دیکھنے کا بہت پہلے کہا تھا ،ان مگر مچھوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں

شہرقائد سے کچھرا اٹھانے کے بلندبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

شہرقائد سے کچھرا اٹھانے کے بلندبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

کراچی: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کا صرف25 فیصد کچرا اٹھایا جاسکا، جبکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے