بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوا م سے ماسک پہننے اور احتیاط کی بھی اپیل کی ہے۔
2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری کے مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی ہے۔ منگنی میں شرکت کے لیے زرداری خاندان نے دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو خصوصی ہدایات بھی کی تھیں، مہمانوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنی کورونا رپورٹس ای میل کریں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا کا شکار ہوکر اس وقت قرنطینہ میں ہیں، وہ سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے