لاہور: شہبازشریف اور حمزہ کی پے رول پر رہائی کل 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔ وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے
اس سے قبل پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کی رہائی کی منظوری دی تھی۔ کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھجوائی تھی۔
احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو پولیس نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ بیگم شمیم کے وفات پر آپ کی ابھی تک پیرول پر رہائی نہ ہوسکی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتقام ہے یہ صرف انتقام ہے۔