کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے احتیاطی تدابیرعملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کی ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے پندرہ سے زائد کاوٴنٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیا ہے
سی او او عمران خان نے بتایا کہ ایف آئی اے کے دیگر تمام کاونٹروں کو بھی مکمل طور پر شیشے سے کور کردیا جائے گا
ایک ہفتے کے اندر انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول لاوٴنج میں مجموعی طور پر 35 سے زائد ایف آئی اے امیگریشن کاوٴنٹرز مکمل طور پرشیشے سے ڈھک دیئے جائیں گے۔
ایف آئی اے کاوٴنٹرز کو شیشے سے کور کرنے کا مقصد عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے، کرونا وائرس کی دوسری لہر کو تیزی سے پھیلاوٴ کو دیکھتے ہوئے اس سے بچاوٴ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت محسوس کی گئی۔